پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہےکہ ویسٹ انڈیز کا دورہ مصباح الحق کی آخری ٹیسٹ سیریز ہوگی ۔
کرکٹ سے اپنی علیحدگی کے بعد چیئرمین بورڈ شہریار خان نے مصباح الحق کی علیحدگی کافیصلہ بھی کرلیا ، کہتے ہیں کہ ان کی مصباح الحق سے بات نہیں ہوئی لیکن انڈراسٹینڈنگ یہی ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز ان کے انٹرنیشنل کیریئر کا آخری ٹور ہے
شہریارخان نےکہاکہ اس معاملے پر مصباح سے بات چیت کی ضرورت نہیں ہے













