فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت پر روس نے اپنی شمال مغربی سرحدوں پر فوج مضبوط کرنے کا اعلان کر دیا۔
روسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں اپنی فوجی صلاحیت کو مضبوط کرے گا۔
روسی نائب صدر کا کہنا ہے کہ فن لینڈ کی نیٹو میں متوقع شمولیت کے جواب میں روسی فوج کو مضبوط کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ نیٹو سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ فن لینڈ منگل کو نیٹو کا رکن بن جائے گا۔












