افغانستان نے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 60 رنز سے شکست دے دی۔

پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 294 رنز بنائے، ابراہیم زدران 106 رنز بناکر نمایاں رہے، رحمان اللہ گرباز نے 53 اور رحمت شاہ نے 52 رنز بنائے۔

سری لنکا کی ٹیم 234 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اوپنر پاتھم نسانکا 85 رنز بناکر نمایاں رہے۔ افغانستان کی جانب سے فضل حق نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY