تیس مارچ زمین کا عالمی دن ہے

0
2819

تیس مارچ زمین کا عالمی دن ہے
یہ دن پہلی بار 1970 میں منایا گیا تھا، اور اب ہر سال ارتھ ڈے نیٹورک کے زیرِ اہتمام 192 سے زائد ممالک میں اسے منایا جاتا ہے۔
1969 میں، سان فرانسسکو میں منعقدہ یونیسکو کانفرنس میں، امن کے پرچاری، جان مک کونل نے زمین کے احترام اور امن کا تصور اجاگر کرنے کی غرض سے ایک دن منانے کا خیال پیش کیا اور 21 مارچ 1970 (شمالی ہمپشائر میں بہار کے پہلے دن) کی تاریخ تجویز کی۔ بعد ازاں مک کونل نے اس تجویز کو ایک اعلان نامے کی صورت میں تحریر کیا جس پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اوتھاںنے دستخط کیے۔
ایک ماہ بعد ریاست ہائے متحدہ کے سینیٹر گیلا رڈنیلسن نے ماحولیاتی تعلیم کی غرض سے یومِ ارض کی بنیاد رکھی جو 22 اپریل 1970 کو منایا گیا۔ نیلسن کو بعد ازاں اپنے کار ہائے نمایاں کے باعث آزادی ایوارڈ کا صدارتی تمغٰہ دیا گیا۔
چوں کہ 22 اپریل کو یومِ ارض منانے کا مرکزی نقطہ ریاست ہائے متحدہ ہی تھا، لہٰذا پہلے یومِ ارض (1970) کی تقریبات کے قومی رابطہ کار ڈینس ہائز نے یہ دن منانے کے لیے ایک تنظیم کی بنیاد رکھی۔ 1990 میں اس تنظیم کا دائرہ کار عالمی پیمانے پر پھیل گیا اور 141 ممالک میں اس دن کو منانے کا اہتمام کیا گیا۔[1990 متعدد مقامات پر ہفتۂ ارض منایا جاتا ہے، جس میں تمام ہفتے ماحولیاتی مسائل سے متعلق سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
آئیں ہم اپنی زمین کو آلودگی سے بچائیں اور اس کو درختوں سے سجائیں

تیس مارچ اٹھارہ سو سڑسٹھ امریکا نے روس سے سات کروڑ دو لاکھ ڈالرکی عوض آلاسکا کوخرید لیا?

تیس مارچ انیس سو پینتالیس دوسری جنگ عظیم کے دوران سوویت یونین نے آسٹریا پر حملہ کی
جنگ عظیم کا بیج اسی وقت بو دیاگیا تھا جب معاہدہ ورسائی پر دستخط ہوئے تھے۔ لیکن اس کا باقاعدہ آغاز 3 ستمبر 1939ء کو ہوا جب پولینڈ پر جرمنی حملہ آور ہوا اور برطانیہ نے جرمنی کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔ 1918ء سے 1939ء تک کی یورپین تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ برطانیہ اس کا خواہاں تھا کہ ہٹلر زیادہ سے زیادہ طاقت پکڑ جائے۔ اسی غرض سے اس نے چیکو سلواکیہ کے حصے بخرے کیے ، اور پھر پورے چیکوسلواکیہ پر جرمنوں کا قبضہ ہونے پر بھی برطانیہ خاموش رہا کہ ہٹلر کی حکومت مضبوط ہو جائے تاکہ وہ روس پر حملہ کرے۔ مگر جب ہٹلر نے روس پر حملہ کرنے کے بجائے پولینڈ پر حملہ کر دیا تو انگریز گھبرا اٹھے اور انھوں نے پولینڈ کی حمایت میں نازی جرمنی کے خلاف ہتھیار اٹھاے۔

SHARE

LEAVE A REPLY