یوم قرار داد پاکستان کی ایک تقریب پاکستان کمیونٹی کے زیر اہتمام

0
158

ایھتنز(سکندرریاض چوہان)گزشتہ دنوں یوم قرار داد پاکستان کی ایک تقریب پاکستان کمیونٹی کے زیر اہتمام منعقد کی گئی جس میں بچوں نے تقاریر کی اس تقریب میں خصوصی طور پر سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی جنھوں نے اس موقع پر ان کیصلاحیتوں کی تعریف کی اور ان کو انعامات دینے کا اعلان کیا اسی سلسلہ کی بچوں میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقدکی گئی جس میں ایک مرتبہ پھر سے سفیر پاکستان یونان اور خاتون پاکستان نے شرکت کی۔

تقسیم انعامات کے موقع پر سفیر پاکستان نے کہاکہ جب سے ہم ایتھنز آے ہیں آج کا دن نہا یت ہی خوشگوار تھا کیونکه أج میری اور میری اہلیه کی ملاقات یونان میں بسنے والی پاکستانی برادری کے بچوں سے ہوئی ہےاور ان کو چھوٹے چھوٹے تحائف دے کر ہم کو (The Quest)انتہائی مسرت اور خو شی ھوئی ہے اورتحائف کے ساتھ انھوں نے اپنی بیٹی کی کتاب “جستجو”

بھی تمام بچوں کو پیش کی. یه کتاب ان کی بیٹی نے 11 سال کی عمر میں لکھی تھی

انھوں نے مزید کہاکہ مجھے مکمل اعتماد ہے که ہمارےیونان میں رہنے والے بچوں کا مستقبل روشن ہوگا. میں الله تعالی سے دعاگو ھوں که ھمارے بچوں کو خوش’ صحت مند اور کامیاب زندگی عطا فرماے. انھوں نے تمام کمیونٹی لیڈرز خاص طور پر چوھدری شاھد نواز وڑائچ اور تما م پا کستانی خواتین کا شکریه ادا کیاجنھوں نے اس ایونٹ کو یادگار بنایا

SHARE

LEAVE A REPLY