احتساب عدالت نے کرپشن مقدمات میں شرجیل میمن کواشتہاری قرار دینے کی کارروائی معطل کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر کو آئندہ سماعت پر ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دےدیا۔

کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں اشتہارات کی مد میں 5 ارب سے زائد کرپشن کیس کی سماعت ہوئی سابق صوبائی وزیراطلاعات بیماری کے باعث عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر عدالت نے کرپشن مقدمات میں شرجیل میمن کواشتہاری قرار دینے کی کارروائی معطل کرتے ہوئے سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی

ساتھ ہی عدالت نے حکم دیا کہ سابق صوبائی وزیراطلاعات آئندہ سماعت پر ریفرنس کی نقول فراہم کریں سماعت کے بعد شرجیل میمن نے میڈیا سے بات چیت سے گریز کیا جاتے جاتے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم بہادر تھے۔

واضح رہے کہ محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب سے زائد کرپشن کا الزا م میں شرجیل انعام میمن نے ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY