تیرہ رجب کاجشن منانا نصیب ہے
یہ دن نبی پاک کے دل کے قریب ہے
بغض علی میں سانس جو لیتا ہے بد نصیب
اس کو خبر نہیں علی شان حبیب ہے
سڈنی آسٹریلیا محمدی ویلفیئر ایسوسی ایشن گرینول میں جشن مولود کعبہ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام منعقد کی گئی جشن کا آغاز نماز مغربین کے بعد کیا گیا
ثناء خوانوں نے مولا کے شان میں منقبت حوانی کرکےاپنا نزرانہ عقیدت پیش کیا منقبت حوانی کا سلسلہ رات ساڑھے دس بجے تک جاری رہا سامعین نے بہت سراہا اسکے بعد مولاناسید شعیب نقوی نے مولود کعبہ کی شان عظیم الشان تقریر کی مولانا شعیب نقوی نے مولا علی علیہ السلام کی سیرت پر فلسفیانہ بحث کی اورمولا کی زندگی کی ہر پہلو کو سامعین کے سامنے پیش کیا انھوں نے فرمایا
کہ موجودہ دور میں حضرت علی علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرنا ہر زی شعور انسان کیلئے ازحد ضروری ہے انہوں نے فرمایا کہ حضرت علی علیہ السلام کی زندگی مبارکہ میں موجودہ دور کے تمام تر مسائل کا بہترین حل موجود ہے
جشن کے احر میں مولانا صاحب نے تمام سامعین اور حصوصا امت مسلمہ کیلئے دعا کی گئی اور اس کے ساتھ حوشی کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا

جشن کے احر میں نیاز تقسیم کی گئی
منبر پہ محمد کے بھی تقریر علی ہے
ہاں عرش معلی پہ بھی تحریر علی ہے
حیدر کا عمل اور محمد کا عمل ایک
قران کی ایات کی تفسیر علی ہے
(اشعار نگہت نسیم سڈنی )
رپورٹ جابرحسین سڈنی












