قومی کتاب میلہ۔ اسٹیج سے گرنے والی شاعرہ فرزانہ ناز چل بسیں

1
496

اسلام آباد میں قومی کتاب میلے کے دوران اسٹیج سے گر کر زخمی ہونیوالی مصنفہ فرزانہ ناز چل بسیں۔ راولپنڈی میں فرزانہ ناز کی موت کے باعث تصویری نمائش بھی ملتوی کردی گئی۔

کتاب میلے میں شرکت مصنفہ کے موت کا بہانہ بن گئی، راولپنڈی کی معروف مصنفہ فرزانہ ناز پاک-چائنہ فرینڈ شپ ہال اسلام آباد میں کتب میلے کی اختتامی تقریب میں شریک تھیں۔ اختتامی تقریب کے دوران فرزانہ ناز کا پاؤں اچانک پھسلا اور وہ 12 فٹ اونچی اسٹیج سے گر کر زخمی ہوگئیں۔ فرزانہ ناز کو اسٹیج سے گرنے کے باعث سر اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹیں آئیں جس پر انہیں فوری طور پر شفاء انٹر نیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ فرزانہ ناز کی تشویشناک حالت کے باعث انہیں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

فرزانہ ناز کے فیس بک پیج پر ان کے اہلخانہ کی جانب سے ان کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی گئی تھی۔ دوسری جانب راولپنڈی میں تصویری مقابلوں کی نمائش کی تقریب مصنفہ کی ناگہانی وفات کے باعث ملتوی کردی گئی

SHARE

1 COMMENT

LEAVE A REPLY