بلجیم کے علاقےوالونیا میں کوشر اورحلال طریقے سے جانور ذبح کرنے پر پابندی

0
1086

بیلجیم کے جنوبی علاقے والونیا کی حکومت نے یہودیوں کے کوشر اور مسلمانوں کے حلال طریقے سے جانور ذبح کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ والونیا کی پارلیمان میں اس پابندی کے حوالے سے ایک قرار داد پیش کی گئی، جسے ماحولیاتی کمیٹی کی طرف سے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

اسی طرح کی ہی قانون سازی بیلجیم کے شمالی فلیمش علاقے کی پارلیمان کی طرف سے تجویز کی گئی ہے۔ یورپئین جیوش کانگریس نے اس فیصلے کو بیلجیم میں دوسری عالمی جنگ میں نازیوں کے قبضے کے بعد ’’یہودی مذہبی حقوق پر سب سے بڑا حملہ‘‘ قرار دیا ہے۔

قبل ازیں ایک مسلم تنظیم نے اس حوالے سے شدید پریشانی کا اظہار کیا تھا کہ مسلمانوں کو اپنے عقیدے کے مطابق حلال ذبح کرنے سے روکا جا رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY