بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 شرپسند ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آواران کے علاقے سُرگھر میں چھاپہ مارا، جہاں شرپسندوں نے ان پر فائرنگ کردی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جواب میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 شرپسند ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں قائم شرپسندوں کے کیمپس اور ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا۔












