سیشن عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف غداری کے الزام میں مقدمہ کے اندراج کی درخواست پر پولیس کو رپورٹ داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف غداری کے الزام میں مقدمہ کے اندراج کی درخواست پر پولیس کو رپورٹ داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی ۔ایڈیشنل سیشن جج نے اظہر عباس کی درخواست پر سماعت کی ۔جس میں وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں سیاست دانوں کی ساکھ متاثر کی، اس لئے ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے ۔ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن نے اندراج مقد مہ کی درخواست پر رپورٹ داخل کرانے کیلئے مہلت مانگی جس پر عدالت نے ایس ایچ او کو ایک ہفتے تک رپورٹ جمع کرانے کا وقت دے دیا

درخواست اظہر عباس نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیر اعلی صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، بدامنی پیدا کرنے پر شہباز شریف غداری کے زمرے میں آتے ہیں

واضح رہے کہ سیشن کورٹ لاہور کے جج رفاقت علی گوندل نے شہری اظہر عباس کی درخواست کی سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ اپنے وکیل شاہد پرویز کی وساطت سے عدالت کو بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے دسمبر 2016 میں اپنی تقریر میں سابقہ حکومتوں پر پاکستان کا بیڑہ غرق کرنے کا سنگین الزام لگایا۔ قائداعظم سے لے کر آخری وزیراعظم تک تمام کی توہین اور تذلیل کی گئی تھی

SHARE

LEAVE A REPLY