ایران کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے واشنگٹن کے انخلا کا فیصلہ امریکا کو دنیا بھر میں تنہا کر دے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے اتوار کے روز کہا کہ امریکا کی جانب سے اس معاہدے سے انخلا یہ ثابت کرتا ہے کہ کہ امریکی حکومت ذمہ داریوں سے فرار چاہتی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں ایران بھی سرفہرست ہے،
جہاں طویل خشک سالی اور آبی وسائل کے خراب نظام کی وجہ سے لاکھوں افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق عالمی برادری امریکا کو بین الاقوامی ذمہ داری نبھانے پر مجبور کرے












