وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا جانتا ہے کہ قطر دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہاہے، سابق صدر براک اوباما نے امریکی فوجی برگڈل کےبدلے رہا کئے گئے پانچ طالبان دوحا بھی بھیجے تھے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان سماجی رابطے کے نیٹ ورک ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ امریکا شروع سے جانتا ہے کہ قطر دہشتگردی کی پشت پناہی کررہا ہے اور اس کے ثبوت بھی مل چکے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان شان اسپائسر نے کہا سابق صدر براک اوباما نے امریکی فوجی برگڈل کو طالبان سے رہا کرایا تھا اور اس کے بدلے خلیج گوانتانامو حراستی کیمپ سے رہا کئے گئے 5 طالبان رہنما قطر کے حوالے بھی کئے تھے۔
شان اسپائسر کو کہنا تھا کہ ہلیری کلنٹن کی وزارت خارجہ کے دور میں قطر نے کلنٹن فاؤنڈیشن کو 10 لاکھ ڈالر کا چندہ بھی دیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY