افغانستان میں امریکی فضائی کارروائی میں کم از کم دس افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک
نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق جنوبی افغان صوبے ہلمند میں ایک امریکی فضائی کارروائی میں کم از کم دس افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ گزشتہ شب یہ واقعہ ایک مشترکہ عسکری آپریشن کے دوران پیش آیا۔ ہلمند صوبے کے نادعلی ضلع میں اس واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔
دوسری طرف ہلمند صوبے کے گورنر نے اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین بتائی ہے۔ افغانستان میں تعینات امریکی فورسز نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ افغان صوبے ہلمند کے بہت سے حصے یا تو طالبان کے قبضے میں ہیں یا ان پر قبضے کے لیے طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی جا رہی ہے۔













