اسلام آباد کے بےنظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ سے گرفتار افغان شہری کے قبضے سے 23 پاسپورٹس برآمد کرلیے گئے۔

ائرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز ایک افغان شہری کو حراست میں لیا گیا اور ان کے پاس 23 پاسپورٹ موجود تھے۔

عظیم اللہ نامی شخص کو اس وقت پکڑا گیا جب وہ پرواز آر کیو-217 کے ذریعے کابل جانے کے لیے بورڈنگ کرنے کو تھے۔

ڈان نیوز کو ائرپورٹ کے عہدیدار نے کہا کہ مشتبہ شخص کو ایک خفیہ ایجنسی کی جانب سے نشاندہی کے بعد ہی حراست میں لیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برآمد ہونے والے پاسپورٹس میں سے 22 پاسپورٹس افغان حکومتی عہدیداروں سے متعلق تھے اور ایک عام افغانی شہری کے نام تھا۔

زیرحراست شخص کے پاس موجود تمام پاسپورٹس میں جاپانی کے ویزے لگے ہیں۔

گرفتار شخص کو مزید تفتیش کے لیے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کےحوالے کردیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY