جے آئی ٹی, وزیراعظم اور دونوں صاحبزادوں کے خلاف نیب میں ریفرنس کی سفارش

0
793

پاناما کیس کی تحقیقاتی کے لئے سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور دونوں صاحبزادوں کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کردی ۔
پاناما معاملے پر جے آئی ٹی کی 60روزہ تفتیش کی رپورٹ 10جلدوں پر مشتمل ہے، جو آج سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ، حتمی رپورٹ کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔
رپورٹ میں جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف ، حسن اور حسین نواز کے خلاف نیب میں ریفرنس بھیجنے کی سفارش کرتے ہوئے لکھا ہےکہ شریف خاندان کی آمدن اور طرز زندگی میں مطابقت نہیں ،اس لئے نیب سیکشن 9 کے تحت ریفرنس بنتا ہے۔
جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف،حسین اورحسن نوازجےآئی ٹی کےسامنےرقوم کی ترسیلات کی وجوہات نہیں بتاسکے،یہ بات کہ لندن کی پراپرٹیز اس بزنس کی وجہ سے تھیں آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بڑی رقوم کی قرض اور تحفےکی شکل میں بےقاعدگی سےترسیل کی گئی،جو لندن کی ہل میٹل کمپنی ،یو اے ای کی کیپٹل ایف زیڈ ای کمپنیوں سے کی گئی،ترسیلات اور قرض نوازشریف ، حسین اور حسن نواز کو ملا ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی کمپنیاں نقصان میں تھیں،مگربھاری رقوم کی ترسیل میں مصروف تھیں،نیسکول،نیلسن،الانہ سروسز،لیمکین،کومبرگروپ،ہلٹن انٹرنیشنل برطانیہ میں کاروبارمیں ملوث ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان فنڈز سے برطانیہ میں مہنگی جائیدادیں خریدی گئیں،جے آئی ٹی مجبور ہے کہ معاملے کو نیب آرڈیننس کے تحت ریفر کردے،جو نیب سیکشن 9 اے وی کے تحت کرپشن اور بدعنوانی کے زمرے میں آتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY