ایک وفاقی وزیر کے بیان پر وزیرداخلہ چوہدری نثار کا سخت ردعمل

0
96

جیونیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں ایک وفاقی وزیر کے بیان پر وزیرداخلہ چوہدری نثار کا سخت ردعمل سامنے آیاہے ۔

ترجمان وزیرداخلہ نے کہا کہ کابینہ میں وزیر داخلہ کی تقریر پر حکومتی وزیر غلط اور غیر حقیقی بیان دینے سے اجتناب کریں ۔

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کے ترجمان اسلم شاہد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جیونیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں ایک وفاقی وزیر کے بیان پر وزیر داخلہ نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
ترجمان نے وضاحت کی کہ حکومتی وزیر بار بار جو بات دہرارہے ہیں اور اسے وزیر داخلہ سے منسوب کررہے ہیں وہ انہوں نے دیا ہی نہیں۔

ترجمان وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے یہ غلط بیانات ایسے وزراء کی طرف سے آرہے ہیں جنہوں نے حکومت کو اس نازک صورتحال سے دوچار کیا ہے۔

ترجمان کا کہناتھا کہ وزیر داخلہ نے یہ بیان کہیں نہیں دیا جو ایک حکومتی وزیر بار بار ٹی وی پروگرامو ں میں دہرا رہے ہیں اور اسے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے منسوب کر رہے ہیں۔

محمد اسلم شاہد کا کہناتھا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ یہ غلط بیانات ایسے وزراء کی طرف سے آ رہے ہیں جنہوں نے حکومت کو اس نازک صورتحال سے دو چار کیا ہے۔
ایک وفاقی وزیر نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں کہاتھا کہ وزیرداخلہ نے جمعرات کو ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں حکومتی شفافیت کی تعریف کی تھی اور کہاتھا کہ حکومت موجودہ بحران سے سرخرو ہوکر نکلے گی۔
تاہم ترجمان وزیرداخلہ نے نجی چینل پر وفاقی وزیر کے بیان کی کی تردید کی ہےاور کہا ہے کہ کابینہ کا اجلاس میں وزیرداخلہ نے جو کچھ کہا تھا کہ وہ ٹی وی چینل پر چلنے والی بات سے بالکل برعکس تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY