انٹرپول نے انتباہ کیاہے کہ داعش کے تربیت یافتہ دہشتگرد مغرب میں کسی بھی وقت بڑا حملہ کرسکتے ہیں۔ عالمی پولیس نے یورپی ممالک کے ساتھ ایک سو تہتر دہشتگردوں کے ناموں کا بھی تبادلہ کیاہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق انٹرپول کی فہرست کے مطابق داعش کے ایک سو تہتر دہشتگرد یورپ میں خودکش حملوں اور دہشتگردی کا حلف اٹھا چکے ہیں اور کسی بھی وقت کسی یورپی ملک میں تقریب، اہم تنصیب یا دیگر اہداف کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ انٹرپول نے یورپی ممالک کو داعش کے دہشتگردوں کے ناموں کی فہرست بھی دی ہے۔ انٹرپول نے انتباہ میں مزید کہا کہ ایک سو تہتر دہشتگرد بموں، دھماکہ خیز مواد اور دیگر دہشتگرد منصوبوں کے ماہر ہیں۔ انٹرپول نے یہ نہیں بتایاکہ یہ مشتبہ دہشتگرد یورپ پہنچ چکے ہیں یا پہنچنے والے ہیں۔
برطانوی اخبارکے مطابق انٹرپول نے دہشتگردوں سے متعلق نئی معلومات امریکی انٹیلی جنس کی بنیاد پر جاری کی ہے۔امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو شام سے داعش کے دہشتگردوں سے متعلق اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں













