سینئر مرکزی رہنما تحریک انصاف بابر اعوان کا کہنا ہے آمریت کی نرسری میں پروان چڑھنے والوں کیلئے قانون کا یکساں نفاذ کو سمجھنا یقیناً مشکل ہے۔
ایک جاری بیان میں بابر اعوان کا کہنا ہے شرم و حیا کو خیر باد کہہ دینے کے بعد شریفوں کی کابینہ میں جگہ بنانے کا اہل ہو جاتا ہے۔ شریف برادران اور انکے درباریوں نے ہمیشہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھا ہے۔
بابر اعوان کا کہنا ہے وزیر اعظم کو انتخاب کے بعد چوری، جھوٹ، جعل سازی، ٹیکس چوری اور قانون کو روندنے کا اختیار نہیں مل جاتا، شریفوں نے ہمیشہ آئین کو باندی بنا کر رکھنا چاہا ہے۔ کڑیاں جڑنے سے پہلے بھی نواز شریف مجرم اور کڑیاں جڑنے کے بعد بھی مجرم ثابت ہوئے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے سے فرار کی کوئی گنجائش بھی شریفوں کیلئے دستیاب نہیں۔ بابر اعوان کا کہنا تھا یہ بڑھکیں مارنے والا ٹولہ وقت آنے پر بلوں میں گھس جاتا ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ نوشتہ دیوار اور قوم کیلئے نجات کا پروانہ ہے












