گہری محبت میں مبتلا جوڑوں کو اب یہ سہولت دستیاب ہے کہ وہ سمندر میں130فٹ کی گہرائی میںآبدوز میں شادی کر کے اس موقعے کا یادگار بنا سکتے ہیں۔منفرد قسم کی شادی کی تقریب کی یہ سہولت ”اٹلانٹس سب میرنیز“ نامی کمپنی نے فراہم کی ہے جو کہ1980ءکی دہائی سے کشتیوں پر شادی کی سہولیات فراہم کر رہی تھی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ دور جدید کے جوڑوں کی مہم جو یانہ فطرت کو مد نظر رکھتے ہوئے اب زیادہ دلچسپیوں کے ساتھ آبدوز میں شادی کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

یہ تقریبات شمالی بحراوقیانوس کے مغرب میں واقع چھوٹے سے جزیرہ پر مشتمل ملک بارباڈوس کے ساحل کے قریب منعقد کی جاتی ہیں۔یہاں کا سمندر پر سکون اور آبی حیات سے بھر پورحصہ ہے اور آبدوز میں تقریب کے دوران مہمان خوبصورت رنگ برنگی مچھلیوں اور سمندر کے پودوں کا بھی نظارہ کر سکتے ہیں ۔دولہا دلہن کو مخصوص لباس پہن کر سمندر میں غوطہ لگانے کی سہولت مفت مہیا کی جاتی ہے۔

بکنگ کیلئے کم ازکم 30مہمان ہونا ضروری ہیں اور زیادہ سے زیادہ 48مہمان بلوائے جا سکتے ہیں،جبکہ فی مہمان خرچہ 90پاﺅنڈ(تقریبا 14921پاکستانی روپے )ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY