تیرہ اگست 1954ءریڈیو پاکستان نے پہلی دفعہ پاکستان کا قومی ترانہ بجایا

0
517

قومی ترانہ (پاکستان)

قومی ترانہ

شاعری حفیظ جالندھری

موسیقی احمد جی چھاگلہ

پاکستان کا قومی ترانہ پہلی بار 1954ء میں نشر ہوا۔اس کی دھن احمد جی چھاگلہ نے ترتیب دی جبکہ ترانے کے بول حفیظ جالندھری نے تخلیق کیے۔قومی ترانے سے قبل پاکستان زندہ باد بطور قومی ترانہ استعمال ہوا کرتا تھا۔

قومی ترانہ نامور شاعر ابو لاثر حفیظ جالندھری کا تحریر کردہ ہے، جو جون 1954ء میں منظور ہوا۔

قومی ترانہ کی دھن مشہور موسیقار احمد جی چھاگلہ نے مرتب کی تھی، جس کا کل دورانیہ 80 سیکنڈ پر محیط ہے۔

قومی ترانہ بجانے کے لیے منتخب ساز درج ذیل ہیں۔
ولایتی طرز کی بانسری
کلارنٹ
اوبوا
سیکسو فون
کارنٹ
ٹرمپٹ
ہارن
سلائیڈ
ٹرومبون
بیس ٹرومبون
یوفونیم
بے سون
بیس اور ولایتی طرز کے ڈھول
پکولو
قومی ترانے کی منظوری دینے والی کمیٹی

چیرمین
جناب ایس ایم اکرام،
ارکان
سردار عبدالرب نشتر
پیر زادہ عبدالستار
پروفیسر چکراورتی
چودھری نذیر احمد خان
ذوالفقارعلی بخاری
اے ڈی اظہر
کوی جسیم الدین
ابو الاثر حفیظ جالندھری

SHARE

LEAVE A REPLY