چیف جسٹس کا آسیہ بی بی فیصلے پر رد عمل میں توڑ پھوڑ کا نوٹس

0
778

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے توہین رسالت کے کیس میں مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کے رد عمل میں توڑ پھوڑ کا نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابقچیف جسٹس نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مظاہروں کے دوران 3 دن میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے جلاؤ گھیراؤ سے متاثرہ عوام کے نقصانات کی تلافی کیلئے نوٹس لیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 31 اکتوبر کو توہین رسالت کے جرم میں ماتحت عدالتوں سے سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے خاتون کی رہائی کا حکم دیا تھا، جس کےبعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئے گئے تھے۔

حکومت اور مظاہرین کے درمیان دو نومبر کو 5 نکاتی معاہدے کے بعد دھرنے ختم کردیئے گئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY