آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ایلومینیم فوائل صرف کھانا پکانے کے لیے ہی فائدہ مند نہیں بلکہ یہ روزمرہ کے مختلف کاموں میں بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
اگر یقین نہیں آتا تو ایلومینیم فوائل کے یہ فوائد آپ کو دنگ کردیں گے۔
کپڑے کے دونوں جانب ایک ساتھ استری
جی ہاں واقعی ایسا ممکن ہے، بس ایلومینیم کے کچھ ورق بچھائیں اور اس کے اوپر گرم استری کو پھیریں، اس کے بعد ورق کے اوپر کپڑے کو رکھ کر استری کریں، ایلومینیم فوائل میں موجود حرارت استری کے ساتھ مل کر ایک ساتھ دونوں جانب کی شکنیں دور کردے گی۔
قینچی تیز کریں
اگر آپ کی قینچی کو زنگ لگ رہا ہے یا دھار پہلے جیسی نہیں رہی، تو ایلومینیم فوائل لیں اور سات سے دس بار قینچی سے کاٹیں۔
سیل یا بیٹری کی زندگی بڑھائیں
اگر آپ کے ریموٹ کنٹرول یا وال کلاک میں لگے سیل کام نہ کررہے ہوں اور فوری طور پر نئے نہ مل سکیں تو ایلومینیم فوائل کے ٹکڑے کرکے انہیں بیٹری کے پازیٹو سائن والی جگہ پر چپکا کر سیل لگا دیں۔
فرنیچر کو آسانی سے منتقل کریں
اگر بھاری فرنیچر ایک سے دوسرے کمرے میں منتقل کرنا چاہتے ہیں تو ایلومینیم فوائل کو اس کے چاروں کونوں کے نیچے پھنسا دیں، جس سے انہیں گھسیٹ کر لے جانا آسان ہوجائے گا۔
وائی فائی سگنل بہتر کریں
جی ہاں آپ اس سے وائی فائی سگنل بھی بہتر کرسکتے ہیں، ورق کو کئی مرتبہ فولڈ کریں اور راﺅٹر کے انٹینا کے پیچھے کسی اسکرین کی طرح رکھ دیں۔ سگنل میں بہتری کو آپ خود محسوس کرسکیں گے۔
ٹچ اسکرین پر استعمال کریں
حیران کن طور پر ٹچ اسکرین ان فوائل پر ردعمل ظاہر کرتی ہے، اگر آپ کسی پینسل پر ایلومینیم فوائل چڑھا دیں تو یہ گھریلو ساختہ اسٹائلوس کی طرح کام کرے گی۔
دانتوں کو چمکائیں
ٹوتھ پیسٹ اور بیکنگ سوڈا کی تھوڑی مقدار کو مکس کریں اور اس مکسچر کی پتلی تہہ الموینیم فوائل کے اوپر چڑھا دیں، اب اس ورق کو دانتوں پر چپکا لیں اور ایک گھنٹے بعد نکال کر دانتوں کو معمول کے مطابق صاف کرلیں۔
کیلے کی زندگی بڑھائیں
کیلے بہت جلدی خراب ہونے والا پھل ہے، اس کی زندگی بڑھانے کے لیے اس کی ڈنڈیوں پر ایلومینیم ورق چڑھا دیں، جس سے اس کے پکنے کا عمل سست ہوجائے گا اور زندگی میں کئی دن کا اضافہ ہوجائے گا۔













