شاعر،ادیب،مرثیہ نگار،استاد،محقق اور عالمی اخبار کے مدیر اعلی صفدر ھمدانی یکم ستمبر کو لندن سے کویت کے پندرہ روزہ علمی ادبی دورے پر تشریف لا رہے ہیں۔

انہیں اس دورے کی دعوت انجمن تخلیق و تہذیب کویت کی سربراہ شاہین اشرف علی،انکے شوہر اشرف اور تنظیمی احباب نے دی

شاہین اشرف علی اور صفدر ھمدانی
شاہین اشرف علی اور صفدر ھمدانی

صفدر ھمدانی اس سے قبل بھی جنوری دوہزار گیارہ اور جون دوہزار تیرہ میں کویت کے علمی ادبی دوروں پر آ چکے ہیں اور اس مرتبہ یہ انکا تیسرا سفر کویت ہو گا جسکا اہم ترین مقصد انکے علمی ،ادبی،قلمی اور فکری سفر کے نصف صدی سے زیادہ کے سفر کا احاطہ کرنا اور انکو خراج تحسین پیش کرنا ہے

اس حوالے سے ایسی ہی ایک تقریب چند ماہ قبل لندن میں بھی منعقد ہو چکی ہے تا ہم انجمن تخلیق و تہذیب کویت نے طے کیا وہ صفدر ھمدانی کو کویت مدعو کر کے انکو تحفہ تحسین و آفرین پیش کرے گی

safdar kuwait 2013

انجمن کے چنیدہ احباب یکم ستمبر کی صبح کویت کے ہوائی اڈے پر انہیں خوش آمدید کہیں گے اور عید کا دن وہ کویت کے دوستوں کے ساتھ منائیں گے

سب سے بڑی اور اہم تقریب پذیرائی چار ستمبر کو منعقد ہو گی جسکی تفصیل الگ خبر میں مشتہر کر دی جائے گی

صفدر ھمدانی اس تقریب پذیرائی کے علاوہ متعدد نجی علمی ادبی دینی اور فکری محافل میں بھی شرکت کریں گے

شاہین اشرف علی
کویت

SHARE

LEAVE A REPLY