لاہورہائی کورٹ کے فل بینچ کے سربراہ جسٹس فرخ عرفان نے بیگم کلثوم نواز کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس میں نیا بینچ تشکیل دینے کے لئے فائل قائم قام چیف جسٹس کو بھجوادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی نااہلی کیلئے اپیل کی سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں ہونا تھی اور اس کیلئے جسٹس فرخ عرفان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ تشکیل دیا گیا تھا لیکن جسٹس فرخ عرفان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت سے معذرت کر لی اور نیا بینچ تشکیل دینے کیلئے فائل قائم مقام چیف جسٹس کو ارسال کر دی ہے
۔واضح رہے کہ این اے 120 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے بیگم کلثوم نواز کی نااہلی کیلئے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے جس میں اثاثے چھپانے کا الزام لگایا گیا تھا۔جسٹس فرخ عرفان کی معذرت کے بعد نیا بنچ تشکیل دیا جائے گا۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ اس وقت لندن میں مقیم ہیں۔ بیگم کلثوم نواز کی انتخابی اس وقت ان کی صاحبزادی مریم نواز چلا رہی ہیں۔













