شریعت اسلامیہ کی خوبصورتی ہے کہ زمین پر زندگی کومنظم کیا۔خطبہ حج

0
1332

ڈاکٹر شیخ سعد ناصر الششری نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ ہم پر لازم ہے شریعت کے احکامات پرپوری طرح عمل پیراہوں، زیادتی مسلمان کے ساتھ ہو یا غیر مسلم کے ساتھ اسلام میں منع ہے، شریعت اسلامیہ نے والدین کی خدمت کا درس دیا۔

خطبہ حج میں انہوں نے کہا کہ رسول اکرم ﷺکو اللہ تعالی نے امت کی ہدایت کے لیے بھیجا، اللہ نے تمام امتوں کو نبی بھیجے، اللہ نے حکم دیا ہے کہ اسی کی عبادت کرواور سرجھکاؤ، توحید کا پیغام تمام انبیا کی تعلیمات کا بنیادی رکن ہے۔

ڈاکٹر شیخ سعدبن ناصرالشثری کا کہنا تھا کہ شریعت اسلامیہ کی خوبصورتی ہے کہ زمین پر زندگی کومنظم کیا، اللہ نے قرآن میں اعلان کیا کہ حضوراکرم ﷺکو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا، نصیحت کرتا ہوں کہ تقویٰ اختیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات اچھے اخلاق کی بھی تعلیم دیتی ہیں، اللہ نے قرآن میں اعلان کیا کہ حضور اکرم ﷺکو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا، زکوٰۃ میں مال کا مخصوص حصہ فقرا کو صدقہ کرنا ہوتاہے، اللہ نے وعدہ کیا ہے کہ متقی بندے جنت میں داخل کیے جائیں گے، نصیحت کرتاہوں کہ تقویٰ اختیار کریں۔

SHARE

LEAVE A REPLY