عراق کے جنوبی شہر ناصریہ میں داعش کے 2 حملوں میں 60افراد ہلاک اور 100زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے صوبے ذی قار کے ڈپٹی ہیلتھ چیف عبدالحسین الجبری نے بتایا کہ داعش کے دو حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 60 تک پہنچ چکی ہے جس میں اضافے کا بھی خدشہ ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں ایرانی شہری بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دہشت گردی کا پہلا واقعہ ناصریہ کی مصروف ہائی وے پر واقع ایک ریسٹورنٹ کے اندر پیش آیا جہاں ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے بعد دیگر حملہ آوروں نے وہاں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ اس حملے میں دیگر افراد کے ہمراہ 4 ایرانی شہری بھی ہلاک ہوئے۔
دوسرا حملہ ریسٹورنٹ کے قریب قائم سکیورٹی چیک پوسٹ پر کیا گیا اور یہاں بھی پہلے خودکش دھماکا اور پھر فائرنگ کی گئی۔ حملہ آوروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ مقامی ملیشیا حشط الشعبیہ کے یونیفارم پہنے ہوئے تھے۔
شدت پسند تنظیم داعش نے ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے جو اس سے پہلے بھی عراق میں کئی حملے کر چکی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY