جوہری ہتھیاروں پر پابندی، 51 ممالک نے دستخط کر دیے

0
110

نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر 51 ممالک نے جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ تاہم جن ممالک نے اس معاہدے پر دستخط کیے ہیں ان میں سے نہ تو کسی کے پاس جوہری ہتھیار ہیں اور نہ ہی کوئی ملک مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا رُکن ہے۔

’’ٹریٹی آن دی پروہیبیشن آف نیوکلیئر ویپنز‘‘ یا جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ پر پابندی کے اس معاہدے پر رواں برس سات جولائی کو اتفاق کیا گیا تھا اور یہ جوہری ہتھیاروں پر مکمل پابندی کے حوالے سے پہلا ایسا بین الاقوامی معاہدہ ہے جس کے تحت جوہری ہتھیار رکھنا قانونی طور پر منع ہو گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY