بینظیر اور مرتضیٰ بھٹو کو آصف زرداری نے قتل کرایا: پرویز مشرف کا دعویٰ

0
858

پرویز مشرف نے اپنے ویڈیو پیغام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر اور مرتضیٰ بھٹو کو آصف زرداری نے قتل کرایا۔ انہوں نے کہا بینظیر کے قتل کا مجھے نقصان جبکہ ایک شخص کو فائدہ ہوا، مجھ پر بھی بیت اللہ محسود نے حملہ کرایا۔ پرویز مشرف نے دعویٰ کیا کہ سازش میں زرداری اور اعلیٰ افغان حکام شامل تھے۔

پرویز مشرف نے مزید کہا میری باتیں بلاول، آصفہ، بختاور کیلئے اہم ہیں، زرداری نے بے نظیر کا قتل بیت اللہ محسود کے ذریعے کرایا، انکو گاڑی سے نکلنے کیلئے بار بار فون آئے اور بعد میں فون ہی غائب کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر کی گاڑی میں خالد شہنشاہ بھی تھا، لیکن قاتلوں نے بعد میں اسے بھی قتل کرا دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زرداری کو دونوں کیسز میں پکڑا جائے

SHARE

LEAVE A REPLY