سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف ملنے کا وقت قریب آ گیا، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا، لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے سنگل بنچ کا باقر نجفی کمیشن رپورٹ شائع کرنے کا حکم برقرار رکھا۔
لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ معطل کرنے کی پنجاب حکومت کی استدعا مسترد کر دی ہے۔ فل بنچ نے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ یہ اعلان بھی کر دیا ہے کہ رپورٹ شائع نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہو گی۔













