صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے سچل میں پولیس نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں القاعدہ اور داعش سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق خفیہ اطلاع پر حساس اداروں اور پولیس نے دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ کا محاصرہ کیا۔
اسی دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جبکہ علاقے سے کچھ دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جو کہ محرم کے دوران شہر میں کارروائی کرنا چاہتے تھے۔
جائے وقوعہ سے راکٹ، ایک موٹر سائیکل اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
راؤ انوار کے مطابق یہ گروپ فرقہ ورانہ اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا جبکہ انہوں نے بغیر ڈرائیور چلنےوالی ایک ریموٹ کار بنائی تھی۔
ان کے مطابق اس کار کو محرم کے دوران کسی جلوس یا کسی اور کارروائی کے لیے بھی استعمال کی جاسکتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں پر چار پانچ دنوں سے نظررکھی ہوئی تھی تاہم ان کے فرار ہونے کا خدشہ تھا اس لیے اچانک کروائی کی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY