شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنسز، پیشرفت رپورٹ نگران جج کو پیش

0
1002

شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنسز پر پیشرفت رپورٹ نگران جج کو پیش کر دی، احتساب عدالت کی کارروائی کی آرڈر شیٹس، ملزمان کے وارنٹس کی نقول اور گواہان کی فہرست بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔

پراسیکیوٹر جنرل نیب وقاص قدیر ڈار نے نگران جج سے ملاقات سپریم کورٹ میں کی، پراسیکیوٹرنیب نے نواز خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنسز پر پیشرفت رپورٹ نگران جج کو پیش کی۔ پیشرفت رپورٹ میں احتساب عدالت کی کارروائی کی آرڈر شیٹس، حسن نواز، حسین نواز، مریم اور کیپٹن صفدر کے جاری کیے گئے وارنٹس کی نقول بھی شامل ہیں۔

نیب کی جانب سے نگران جج کو گواہان کی فہرست بھی فراہم کی گئی، پراسیکیوٹر نیب نے نگران جج کو احتساب عدالت میں داخلے کیلئے مشکلات سے بھی آگاہ کیا گیا

SHARE

LEAVE A REPLY