جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اپنے قدامت پسند اتحاد پر زور دیا ہے کہ وہ فری ڈیموکریٹک پارٹی اور گرین پارٹی کے ساتھ قومی اتحاد بنانے کی کوشش کرے۔
چوبیس ستمبر کے وفاقی پارلیمانی انتخابات میں میرکل کی پارٹی سب سے بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھری تھی تاہم حکومت سازی کے لیے اس پارٹی کو قطعی اکثریت حاصل نہیں ہو سکی تھی۔
میرکل نے بروز ہفتہ ڈریسڈن میں کہا کہ آئندہ کے چیلنجز پرتوجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔












