پاکستان کے عوام اور حکومت کے بعد اہل کراچی کو یہ اعزاز مبارک ہو کہ چرس کے استعمال میں کراچی دنیا میں دوسرے نمبر پرہے پہلے نمبر پر ہوتا اگر نیویارک میں چرسی زیادہ نہ ہوتے تو

یہ اعزاز حاصل کرنے کے کیئے کراچی کے چرسیوں اور حکومت کے انسداد منشیات کے ادارے کو کتنی محنت کرنا پڑی یہ الگ داستان ہے۔ شاید انسداد منشیات کا ادارہ زیر حراست رانا ثنا اللہ کو بھی اس اعزاز میں شامل کر لے

کیا ضروری ہے کہ ہم اپنی منفی چیزوں کا ہی ذکر کریں اور حاکموں پر ہمیشہ تنقید ہی کی جائے۔ اعزاز تو اعزاز ہے چاہے نوبل انعام کا ہو یا چرس پینے والوں میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہونے کا

آج بلوچستان کے سابق وزیر اعلی اسلم رئیسانی شدت سے یاد آ رہے ہیں کہ جنہوں نے یہ سنہرے الفاظ کہے تھے کہ ڈگری جعلی ہو یا اصلی وہ ڈگری ہی ہوتی ہے۔ اس لیئے اعزاز چرس کا ہو یا نوبل انعام کا وہ اعزاز ہی ہے

بھارت کو اب آئینہ دیکھنا چاہیئے اور شرم کرنی چاہیئے وہ اور تو کیا چرس پینے کا اعزاز بھی نہ پا سکا۔ چاند پر تو کیا پہنچتا چرس تک رسائی نہ ہو سکی

لیجئے اس اعزاز کی مکمل خبر خود پڑھ لیجئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جرمن کمپنی اے بی سی ڈی کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ چرس پینے والے شہروں میں پاکستان کا شہر کراچی دوسرے نمبر پر ہے۔ سروے میں پہلے نمبر پر امریکی شہر نیویارک ہے۔

نیو یارک میں سالانہ 77 اعشاریہ 44 ٹن سے زائد جبکہ کراچی میں 41 اعشاریہ 95 ٹن چرس استعمال کی جاتی ہے۔ فہرست میں 38 اعشاریہ 26 ٹن سالانہ چرس کے استعمال کے ساتھ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں چرس استعمال کرنے والے دنیا کے10 بڑے شہر شامل کیے گئے ہیں۔ جن میں بالترتیب نیو یارک، کراچی، نئی دہلی، لاس اینجلس، قاہرہ، ممبئی، لندن ، شکاگو، ماسکو اور ٹورنٹو شامل ہیں۔

حیرت انگیزطور پر کراچی،قاہرہ اور لندن میں چرس کا استعمال مکمل طور پرغیرقانونی ہے جبکہ فہرست میں چوتھے نمبر پرآنے والےامریکی شہر لاس اینجلس میں چرس کا استعمال قانونی حیثیت رکھتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعظم عمران خان انکی کابینہ منشیات کو روکنے کے متعلقہ وزیر اور انسداد منشیات کے ادارے کو ہم سب کی طرف سے مبارکباد
اللہ کرے زور چرس اور زیادہ

صفدر ھمدانی

SHARE

2 COMMENTS

  1. اس پر فخر کریں یا شرم سے مریں اس کا فیصلہ حکومت کو کرنا ہے پر ان کا چرسیوں سے بھی برا حال ہےعوام تو پہلے ہی عقل سے پیدل ہے جن میں کچھ عقل بچی ہے ان کو پاگل سمجھا جاتا ہے

  2. The government of Pakistan should use strict measures to control such drugs. It is sad to read the news to read Karachi, the biggest city of Pakistan is on number 2 in the World. Thanks dear Safdar Hamadani to release the news. Perhaps , government may take some action. Regards. Khalid Asghar.

LEAVE A REPLY