امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو آئی کیو ٹیسٹ کا چیلنج دیا ہے جو دونوں کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ٹلر سن کویہ چیلنج امریکی میگزین انٹرویو کے دوران کیا جس میں ان سے اس اطلاع کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تھا کہ وزیر خارجہ نے انھیںاحمق کہاہے اس کے رد عمل میں آپ کا کیا کہنا ہے ۔
صدر ٹرمپ کاجواب میں کہناتھا کہ میرے خیال میں یہ خبرجعلی ہے تاہم اگر انھوں نے ایسا کہا ہے کہ تو پھر ہمیں آئی کیو ٹیسٹ کا موازنہ کرنا پڑے گا اور میں دعویٰ کر سکتا ہوں کہ کون جیتے گا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ٹلرسن کے ساتھ کھانا بھی کھایا تھا اور ان پر اظہار اعتماد بھی کیا ۔یاد رہے کہ گذشتہ چند ہفتوں سے ٹرمپ اور ٹلرسن کے درمیان تنائو کی اطلاعات سامنے آ رہی تھیں اور ایک اور میڈیا رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ریکس ٹلرسن نے صدر ٹرمپ کے بارے میں کہا تھا کہ وہ ایک احمق آدمی ہیں۔

وائٹ ہاس کی پریس سیکرٹری سے اس چیلنج کے بارے میں جب دریافت کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ مذاق کر رہے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY