سیاسی جماعتوں کے اکابرین آئینی اداروں کا احترام کریں، فاروق ستار

0
106

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ کارکنوں پر وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، چھاپے اور گرفتاریوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں ہلڑ بازی اور تشدد افسوسناک ہے، یہ آئین کی توہین اور غیر ذمے دارانہ طرز عمل ہے،عدالتوں میں کارروائی رک گئی اور عدالتیں متاثر ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہسیاسی جماعتوں کےاکابرین ریاستوں،آئینی اداروں کےاحترام کاعملی مظاہرہ کریں ،امید ہے عدالتوں سے کیسز منطقی انجام تک پہنچیں گے۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ چھاپے اور گرفتاریوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے،یوسی،ٹاؤن سطح کےذمےداروں کوگرفتارکیاجارہاہے ۔
فاروق ستار نے مزید کہا کہ ہمارے ساتھ عدالتوں تک کوئی جلوس نہیں آتا۔

SHARE

LEAVE A REPLY