افغان صوبے کنڑ میں ایک مبینہ امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں کم ازکم پندرہ شہری مارے گئے ہیں۔ مقامی حکام نے ہفتے کے دن بتایا کہ یہ حملہ سواکی ضلع کے نواح میں واقع دو گھروں پر جمرات کے دن کیا گیا۔

کنٹر کی صوبائی کونسل کے سربراہ دین محمد کے مطابق یہ کارروائی غلط خفیہ معلومات کی فراہمی کے نتیجے میں کی گئی۔ انہوں نے کابل حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY