نااہلی کیس میں عمران نے مؤقف تبدیل کیا، سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر

0
745

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے پہلے کہا کہ فلیٹ کی فروخت کے بعد نیازی سروسز لمیٹڈ بے وقعت ہو گئی تھی لیکن نئی دستاویز کے مطابق، وہ 2012ء تک فعال رہی، کمپنی اکاؤنٹ میں موجود 1 لاکھ پاؤنڈز عمران خان کا اثاثہ تھے مگر انتخابی گوشواروں میں ظاہر نہیں کئے گئے، عدالت پانامہ کیس میں اثاثے ظاہر کرنا لازم قرار دے چکی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ منی ٹریل کی تفصیلات صرف اس دور کی دی گئیں جب عمران خان منتخب نمائندے نہیں تھے، عمران خان کے ترمیم شدہ جواب اور بیان حلفی میں بھی تضاد ہے، وہ الیکشن کمیشن میں اثاثے چھپانے کے مرتکب قرار پائے ہیں۔ ان اقدامات کو ایمانداری پر مبنی نہیں کہا جا سکتا، عدالت عمران خان کی نئی دستاویزات کو مسترد کرتے ہوئے اثاثے چھپانے پر انہیں نااہل قرار دے۔

SHARE

LEAVE A REPLY