عالمی ادارہ صحت کے مطابق یرقان یا ہیپیٹائٹس کے خاتمے کی کوششوں میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ دو برسوں کے دوران دنیا بھر میں تین ملین مریض ہیپیٹائٹس’سی‘ کی ادویات تک رسائی حاصل کر پائے ہیں۔
اس دوران ہیپیٹائٹس ’بی‘ سے متاثرہ اٹھائیس لاکھ افراد کا علاج کیا گیا۔ دنیا بھر میں تقریباً 325 ملین افراد ہیپیٹائٹس کی چھ میں سے کسی نہ کسی قسم میں مبتلا ہیں۔
ڈبلیو ایچ او نے یہ اعداد وشمار عالمی ہیپیٹائٹس اجلاس کے موقع پر جاری کیے ہیں، جو یکم سے تین نومبر تک برازیل کے شہر سان پاؤلو میں ہو رہا ہے۔













