پاک ایران بارڈر پر فیلڈ کمانڈرز کے درمیان ہاٹ لائن لنک شروع کرنے کا فیصلہ

0
789

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جو ان دنوں ایران کے سرکاری دورے پر تہران میں ہیں، نے ایرانی وزیر دفاع برگیڈیئر جنرل عامر حاتمی سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ایرانی وزیر دفاع نے آرمی چیف کا دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کو سراہا۔ ایرانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کیساتھ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانا چاہتا ہے، ہماری پالیسی ہے کہ ہمسایوں سے بہتر تعلقات بنائے جائیں اور ہماری خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ ایرانی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاک افغان بارڈر پر خصوصی انتظامات کے بعد دہشتگرد پاک ایران بارڈر پر مسئلہ پیدا کر سکتے ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگردوں کو روکنے کیلئے دونوں ممالک کو مل کر کوششیں کرنی ہوں گی، دونوں ممالک کا بارڈرز کنٹرولنگ کوآرڈینیشن کا فیصلہ، مسلسل باہمی رابطوں پر بھی اتفاق۔
اپنے دورے کے دوران آرمی چیف نے اسلامی ریولوشنری ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف کے دورہ ایران کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر اور ایرانی جنرل سٹاف افسر نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، آرمی چیف کی طرف سے ایرانی فوج اور حکومت کی پرجوش مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔ میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں آرمی چیف دوستی اور تعاون کا پیغام لیکر آئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY