زمبابوے کی فوج کی طرف سے ملک کا اقتدار سنبھالنے کے نتیجے میں عوام بے یقینی کا شکار ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق صدر رابرٹ مگابے حرارے میں اپنے گھر پر نظر بند کر دیے گئے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ گریس مگابے نمیبیا فرار ہو گئی ہے۔

ترانوے سالہ مگابے سن انیس سو اسی میں زمبابوے کی آزادی کے بعد سے ملک کے سربراہ رہے ہیں۔ افریقی ممالک نے زمبابوے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کی فوج صورتحال کو واضح کرے۔

عالمی برداری نے بھی اس افریقی ملک میں فوج کی طرف سے اقتدار سنبھالنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY