برسبین ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنالے ،کپتان اسٹیون اسمتھ 64 اور مارش 44رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 302 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

برسبین ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش ٹیم نے 196رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز کو آگے بڑھایا، ناٹ آؤٹ بیٹسمین ملان اور معین علی نے اننگز شروع کی اور اسکور 245رنز تک پہنچادیا،مہمان ٹیم کو پہلا نقصان ملان کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 56رنز بناکر اسٹارک کی گیند پر مارش کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اگلے ہی اوور میں معین علی بھی اپنی وکٹ گنوابیٹھےاور38رنز بناکر لایون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، مجموعی اسکور میں ابھی صرف ایک رنز کا ہی اضافہ ہواتھا کہ ووکس کو لایون نے کلین بولڈ کرکے پویلین کی راہ دکھادی، بیرسٹوصرف 9 رنز بناسکے، جبکہ جیک بال نے 14رنز کی اننگز کھیلی۔
یوں انگلینڈ کی پوری ٹیم 302رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، آج پہلے سیشن کا کھیل آسٹریلوی بولرز کے نام رہا اور انگلش ٹیم 6 وکٹیں گنواکر 106رنز بناسکی۔
آسٹریلیا کے طرف سے اسٹارک اور کومنز نے تین، تین جبکہ لایون نے دو اور ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
مہمان ٹیم کے 302 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم کو بھی اچھا آغاز نہ ملا اور اننگز کا پہلا نقصان سات رنز پر ہی اٹھانا پڑا، جب بین کرافٹ براڈ کی گیند پر وکٹ کیپر بیرسٹو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

عثمان خواجہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہرسکے اور صرف 11رنز بناکر معین علی کی گیند پرایل بھی ڈبلیو ہوگئے۔
وکٹیں گرنے کا سلسلہ یہیں نہ رکا اور وارنر کو جیک بال نے 26رنز پر پویلین کی راہ دکھا ئی جبکہ ہینڈزکومب 14رنز بناکر اینڈرسن کا شکار بنے۔

SHARE

LEAVE A REPLY