اسلامی طرزِ زندگی(18) شمس جیلانی

0
1084

اس مرتبہ ہمارا موضوع حضورﷺ کی صفات ہیں جو انہیں اللہ سبحانہ تعالیٰ نے عطا فرمائیں ہیں جو امام بخاری، صحیح بخاری میں بروایت حضرت عطا ء ؓحدیث قدسی کی شکل میں لائے ہیں جو حضورﷺاکرم کے لیئے جامع ہے اور ان میں سے کچھ صفاتِ عالیہ قر آن کریم میں بھی مذکور ہیں جو انشا ء اللہ ہم اگلی مرتبہ پیش کریں گے اب اس حدیث قدسی میں جوحضورﷺ کی صفات ِمبارکہ ہیں یں ان کا اردو ترجمہ ہم یہاں پیش کر رہے ہیں۔
(1) اے نبیﷺ بے شک ہم نے آپ کو اپنی امت پر گواہ بنا کر بھیجافرماں برداروں کوبشارت دینے والااور گمراہوں کو عذاب سے ڈرانے والااور امیوں کے لیئے پناہ دینے والابنایا
(2) آپ ﷺمیرے خاص الخاص بندے اور رسولﷺ ہیں
(3) میں نے آپﷺ کا نام متوکل رکھدیا ہے کیونکہ ہر معاملہ میں آپ مجھ پر توکل کرتے ہیں
(4) نہ آپﷺ درشت خو ہیں نہ سخت دل ہیں
(5)نہ آپﷺ بازاروں میں شور شغف کرنے والے ہیں
(6) برائی کا بد لہ برائی سے کبھی نہیں دیتے
(7) بلکہ معاف کر دیتے ہیں اور در گذر کرتے ہیں
(8) اللہ آپ ﷺکو اس وقت تک وفات نہیں دیگاجب تک گمراہ قوم کوآپ کے ذریعہ سید ھے راستے پر نہ لے آئے
(9) جب تک کافروں کی اندھی آنکھوں کو بینا نہ فرمادے
(0 1 ) بہرےکانوں اور پردے پڑے ہوئے دلوں کو کھول دے۔بعض روایتوں میں یہ صفات بھی مزید بیان کی گئی ہیں
(11) عمدہ خصلت سے آپ کی تسدید کرتا رہوں گا
(12) ہر عمدہ خصلت آپ ﷺکو عطا کرتا رہونگا
(13) اور میں اطمینان کو آپﷺ کا لباس بنادونگا
(14) پر ہیزگاری کو آپﷺ کی فطرت بنادونگا
(15)حکمت کو آپﷺ کے اقوال بنادوگا
(16) سچا ئی اور وفاداری کوآپﷺ کی طبعیت بنا دونگا
(17 ) معافی اور نیکی کو آپﷺ کی عادت بنا دونگا
(18)انصاف کو آپ ﷺکی سیرت حق کو آپﷺ کی شریعت ہدایت کو آپ کا امام اور دین اسلام کو آپ کی ملت کا درجہ دونگا
(19) احمدآپ ﷺکا نام نامی ہے
(20) آپﷺ کے ہی کے ذریعہ میں گمراہی کے بعد سیدھا راستہ دکھاؤنگا
(21)جہالت کے بعد میں آپﷺ ہی کے ذریعہ سےعلم لوگوں کو عطا کرونگا
(22) آپﷺ ہی کے ذریعہ سے میں اپنی مخلوق کو پستی سے نکال کر بام عروج تک پہنچا ؤ نگا
(23) آپﷺ کی بدولت اپنی مخلوق کو جا ہل اور ناشناس ِ حق ہونے کے بعد بلندی عطا کرونگا
(24) آپﷺ کی ہدایت کی بدولتآپ کے ﷺ متبعین کی کم تعداد کو بڑھا دونگا
(25) لوگوں کوفقر و فاقہ مییں مبتلا ہونے کے بعد آپﷺ کے ذریعہ غنی کردونگا
(26)اختلاف رکھنے والے دلوں کو۔پراگندہ خواہشات اور متفرق قوموں میں آپﷺ کے ذریعہ الفت پیدا کرونگا
(27 ) میں آپﷺ کی امت کو بہترین امت قرار دونگاجو انسانوں کی ہدایت کے لیئے ظہور میں لا ئی گئی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY