نیب ریفرنسز یکجا کرنے کا معاملہ، نواز شریف پھر سپریم کورٹ پہنچ گئے

0
603

سابق وزیر اعظم نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر اعتراضات کیخلاف اپیل خارج کرنے کے 16 نومبر کے فیصلے میں سقم ہے، فیصلہ چیلنج ہو تو عدالت میرٹ پر از سر نو سماعت کی پابند ہے، چیمبر میں سماعت نہیں ہوتی، عدالت قرار دے چکی ہے کہ تکنیکی نکات انصاف میں حائل نہیں ہو سکتے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت ناہید بٹ کیس میں نظرثانی درخواست خارج ہونے کے بعد لارجر بینچ کی تشکیل کا حکم دے چکی ہے لہٰذا نواز شریف کی آئینی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات اور اس کیخلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY