اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں۔
ہائی کورٹ کے 2رکنی ڈویژن بینچ نےفیصلہ سنادیا، فیصلہ 23 نومبر کو محفوظ کیا گیا تھا۔
سابق وزیراعظم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تینوں نیب ریفرنسز یکجا کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ کم از کم فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز کے ریفرنسز کو یکجا کیا جائے۔
عدالت کیس کا تحریری فیصلہ بعد میں جاری کرے گی جس میں درخواست مسترد کرنے کی وجوہات بتائی جائیں گی۔
نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنسز دائر کیے تھے، جن میں نوازشریف سمیت تمام نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے












