ٹریسا مے کو ہلاک کرنے کی سازش ، دو افراد کی گرفتاری

0
824

برطانوی وزیراعظم ٹریسا مے کو خودکش حملہ میں ہلاک کرنے کی سازش میں ملوث دو افراد کو برطانوی پولیس نے گرفتار کر لیا
بیس سالہ زکریا رحمان نے دو گھریلو ساختہ بم تیار کیے تھے جبکہ اکیس سالہ محمد عاقب عمران انتہا پسند تنظیم میں شامل ہونا چاہتا تھا
دونوں خودکش حملہ اور برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر حملہ کا منصوبہ بنا رہے تھے

برطانوی خفیہ ایجنسی اور انسداد دہشت گردی اسکواڈ کا اسپیشل یونٹ خفیہ اطلاعات پر دونوں مشکوک افراد کی نگرانی کر رہا تھا
برطانوی پولیس اور انسداد دہشت گردی یونٹ کے اہلکاروں نے مشترکہ کاروائی سے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا
گرفتار خودکش حملہ آور کو مزید تحقیقات کے لیے انسداد دہشت گردی کے اسپیشل یونٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے

برطانیہ میں دہشت گردی کےخطرہ کا لیول بدستور سوئیر ہے
بیس سالہ زکریا رحمان کو لندن اور محمد عاقب عمران کو برمنگھم سے گرفتار کیا گیا
محمد عاقب عمران جعلی پاسپورٹ پر لیبیا جانے کی کوشش بھی کر چکا تھا

برطانوی وزیراعظم ٹریسا مے پر خودکش حملہ کی کوشش کرنے والے دونوں افراد کو ایک ہفتہ قبل پولیس نے حراست میں لیا تھا
دونوں گرفتار نوجوانوں کو ویسٹ منسٹر کی عدالت میں پیش کیا جائے گا
دونوں حملہ آور کی قومیت کے بارے پولیس نے کوئی تصدیق نہیں کی ہے

سید کوثر کاظمی

SHARE

LEAVE A REPLY