سیکرٹری اطلاعات سے پی ٹی وی پنشنرز کے وفد کی ملاقات۔ مطالبات پر ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دھانی۔ چوہدری ریاض مسعود۔.
ملک اسلم اعوان، نمائندہ عالمی اخبار، اسلام آباد پاکستان
پی ٹی وی ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری ریاض مسعود کی سربراہی میں ایک وفد نے سیکریٹری اطلاعات جناب ظہور احمد سے پاک سیکریٹیریٹ میں ملاقات کی۔جس میں پی ٹی وی پنشنرز کے دیرینہ مسائل پیش کیے۔ چوہدری ریاض مسود نے مطالبہ کیا کہ پنشنرز کی پنشن میں 17/50 فیصد کے حساب فوری طور پر اضافہ کیا جائے جیسا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں تمام پنشرز کے لیئے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی وی کے وہ پنشرز جن کی عمر پچھتر سال سے تجاوز کر چکی ہے ان کی پنشن سو فیصد ریسٹور کی جائے۔ کیموٹیشن کی ادائیگی اور میڈیکل بلز کی ادائیگی اور پی ٹی وی پینل پر میڈیکل سٹوز کو بلز کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ سیکرٹری صاحب نے انتہائی دوستانہ اور خوشگوار ماحول میں مسائل سنے اور مرحلہ وار ان کے حل کی یقین دھانی کرائی۔ سیکرٹری صاحب کو قرآن پاک کا نسخہ اور گلدستہ پیش کیا گیا۔
پی ٹی وی ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری ریاض مسعود اور لاہور سے ان کے رفقاء عبد الرشید، افتخار احمد، عبدل عزیز کھوکھر اسلام آباد سے اشفاق احمد، نزیر تبسم ،طاہر محمود، اقبال یونس نے شرکت کی۔ جبکہ پشاور سے صدیق اللہ خٹک ، اعجاز احمد نیازی، عزیز اعجاز نے شرکت کی۔ پشاور پنشنرز کی طرف سے لیاقت علی خان نے جناب ظہور احمد کو پگڑی پہنائی جس پر انہوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔ ایم ڈی صاحب نے پنشنرز کے کیموٹیشن سمیت دیگر مسائل غور سے سنے اور جلد حل کرنے کا عندیہ دیا۔ پنشنرز کے وفد نے بعد میں وزیر اطلاعات و نشریات جناب مرتضیٰ سولنگی، CFO اور DAP سے بھی ملاقات کی۔ چوہدری ریاض مسعود نے انتہائی اعلیٰ سطح پر ان ملاقاتوں کو خوش آئند قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ بہت جلد ان ملاقاتوں کے ثمرات پنشنرز تک پہنچنا شروع ہوں گے۔













