اسرائیلی فوج اندرونی طور پر ٹوٹ جائے گی: اسرائیلی آرمی چیف کی وارننگ

0
1245

اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے اسرائیلی فوج کے اندرونی طور پر ٹوٹ جانے کی وارننگ دے دی۔

ایک بیان میں اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ میں 10 لال جھنڈے کھڑے کرکے وارننگ دے رہا ہوں، میدان جنگ میں ریزرو فوجی مزید نہیں لڑ پائیں گے۔

انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ریزرو فوجیوں سے متعلق قوانین کی ترمیم و دیگر اقدام نہ کیے گئے تو اسرائیلی فوج اندرونی طور پر ٹوٹ جائے گی۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم نفٹالی بینٹ نے کہا کہ اسرائیل کو 20 ہزار فوجیوں کی قلت ہے، حکومت نے بغیر حکمت علمی، کم وسائل اور فوجیوں کے ساتھ جنگ شروع کی۔

ادھر ہائیر لیپڈ نے کہا کہ 13 سال سے سکیورٹی کابینہ کا حصہ ہوں، اتنی سنگین وارننگ کسی آرمی چیف سے نہیں سنی۔

SHARE

LEAVE A REPLY