امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر لگے ہوئے جنسی حملوں کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ان خواتین کو بالکل جانتے ہی نہیں ہیں، جنہوں نے ان پر جنسی طور پر چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان الزامات کے پیچھے ان کے مخالف ڈیموکریٹس کا ہاتھ ہے۔ امریکا میں کم از کم سترہ خواتین ایسی ہیں، جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی حملوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔












