ایم کیو ایم پاکستان نے دفاعی انداز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اب جارحانہ بیٹنگ ہو گی، یقین کرنا ہے تو کریں 31 دسمبر کے بعد نہیں بولیں گے کہ لندن سے رابطے میں نہیں۔

کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 22 اگست کے بعد دفاعی انداز سے کھیل رہے تھے لیکن اب جارحانہ اور کریز سے نکل کر کھیلیں گے اور کھلائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سارے کام عدلیہ کر رہی ہے، بلدیاتی اختیارات اور لاپتہ ساتھیوں کا مسئلہ بھی اعلیٰ عدلیہ حل کروا دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نجم سیٹھی نے ایڈہاک کمیٹی سے کراچی والے کو نکال کر زیادتی کی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY